تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ ، 41 مقدمات پر غور

 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیاانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ فرسٹ بورڈ میں تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق قتل، اقدام قتل، اغواء ، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور چوری کے 41 مقدمات زیر بحث آئے*افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تفتیش تبدیلی سے متعلق احکامات جاری کییمدعیہ کلیمہ بی بی قتل، محمد یٰسین اور عمان فیصل اقدام قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئیمدعیہ سعدیہ یوسف، عدنان رضا اور محمد رمضان امانت میں خیانت، سردار عمر چوری جبکہ رافع عدنان چیک ڈس آنر کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئیاختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر تفتیش نہ کرنیوالے متعدد افسران کی سرزنش اور شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نویدکے مطابق شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جارہا ہیتبدیلی تفتیش بورڈ میں میرٹ پر فوری انصاف کی فراہمی کو ہمیشہ مقدم رکھا جاتا ہے، خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو برق رفتاری سے نمٹایا جا رہا ہیافسران مظلوم کو فوری انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریںشہریوں کی داد رسی کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں