لاہور(کرائم رپورٹر )ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور کے تمام ڈویڑنل ایس پیز نے شرکت کی۔اجلاس میں قتل، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، اغوا، دھوکہ دہی اور چوری کے مجموعی 34 مقدمات زیرِ بحث آئے۔ فریقین کے م ئوقف سننے کے بعد تفتیش کی تبدیلی سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ تبدیلی تفتیش کے لیے پیش ہونے والوں میں مدعی ارشد عباس (قتل)، شہناز کوثر اور ہارون (امانت میں خیانت)، شہزاد احمد (چوری) شامل تھے۔