کیلیفورنیا کو بھیانک آگ کے بعد خوفناک سیلاب کا خطرہ

فائر فائٹرز لاس اینجلس میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں ابھی تک مصروف ہیں: رپورٹس
    لاس اینجلس(آئی این پی)امریکی ریاست کیلی فورنیا کو آگ کے بعد سیلاب سے نقصانات کا سامنا ہونے کا اندیشہ ہے۔امریکی حکام کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ موسم سرما کی پہلی شدید بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ہے۔دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز لاس اینجلس میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں تاحال مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک 38 ہزار ایکڑ رقبہ راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے جبکہ 15 ہزار مکانات جل کر راکھ ہوچکے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہونے کے سبب کاونٹی میں گھروں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا ہے