غزہ پر اسرائیلی حملے سے خوش نہیں، ہمیں اس بھیانک خواب کو ختم کرنا ہوگا امریکی صدر

 ہم یہ سب کچھ نہیں دیکھنا چاہتے اگلے 2 سے 3 ہفتوں کے اندر آپ کو کافی اچھا اور فیصلہ کن انجام نظر آئے گا، ہم نے 7 جنگیں رکوائیں

 محصولات کے نفاذ سے جنگیں رکوائی جا سکتی ہیں اور ہم نے محصولات اور تجارتی معاہدوں سے ہی یہ کام کیا، یوکرین جنگ بھی ختم کروانا چاہتا ہوں:ٹرمپ
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کے النصر اسپتال پر اسرائیلی حملے سے خوش نہیں۔اوول آفس میں صحافیوں سیگفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ  وہ یہ سب کچھ نہیں دیکھنا چاہتے اور  ہمیں اس بھیانک خواب کو ختم کرنا ہوگا۔امریکی صدر  نے غزہ جنگ آئندہ  چند ہفتوں میں ختم ہونیکی پیشگوئی کرتے ہوئے  کہا کہ اگلے 2 سے 3 ہفتوں کے اندر آپ کو کافی اچھا اور فیصلہ کن انجام نظر آئے گا۔صدر ٹرمپ نے جنگیں رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے 7 جنگیں رکوائیں، محصولات کے نفاذ سے جنگیں رکوائی جا سکتی ہیں اور ہم نے محصولات اور تجارتی معاہدوں سے ہی یہ کام کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ بھی ختم کروانا چاہتا ہوں، ہم اب یوکرین پر کوئی پیسہ خرچ نہیں کریں گے۔