اس علاقے میں اپریل کے بعد سے بارش نہیں ہوئی اس لئے زیادہ خطرہ ہے: چیف میٹرولوجسٹ
کیلیفورنیا(آئی این پی)جنوبی کیلیفورنیا کے شہری تیز ہوائوں اور جنگل کی آگ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خوفزدہ ہیں جس کے لیے انہوں نے پہلے ہی تیار کرلی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق نیشنل ویدر سروس نے لاس اینجلس اور وینٹورا کانٹیز کے چند حصوں کو وارننگ جاری کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ساحل کے قریب 70 میل فی گھنٹہ اور پہاڑوں میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ بہت تیز ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے۔امریکی چیف میٹرولوجسٹ رچ تھامسن کا کہنا ہے کہ ہوائیں چلنے اور خشک موسم کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ آگ لگنے کا خطرہ زیادہ ہے کیونکہ اس علاقے میں اپریل کے بعد سے کوئی بارش نہیں ہوئی ہے