گاڑیاں کئی فٹ گہرے پانی میں پھنس گئیں، چھتوں پر پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹر سے نکالا گیا
لاس اینجلس (آئی این پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں سیلابی صورت حال کے باعث 1 لاکھ 60 ہزار شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے بدتر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سیلابی پانی مختلف علاقوں میں داخل ہو گیا ۔سیکڑوں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں جبکہ متعدد گاڑیاں کئی فٹ گہرے پانی میں پھنس گئیں، چھتوں پر پھنسے لوگوں کو ہیلی کاپٹر سے نکالا گیا۔ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں