نیتن یاہو کی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر حماس کو بھیانک نتائج کی دھمکی

 یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں وہ کچھ ہو گا جس کا تم سوچ بھی نہیں سکتے،اسرائیل وزیراعظم
تل ابیب(آئی این پی)اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کو یرغمالیوں کو رہا کرنے پر بھیانک نتائج کی دھمکی دیدی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران حماس کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں وہ کچھ ہو گا جس کا تم سوچ بھی نہیں سکتے۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں جنگ کی بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں، انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ کے حوالے دور اندیشی کی تعریف کرتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔