واشنگٹن (آئی این پی )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش صدر جو بائیڈن کے احکامات واپس لے کر اسرائیل کو 2 ہزار پانڈ بم فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو ہدایت کی کہ وہ سابق صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کو 2 ہزار پانڈ وزنی بموں کی فراہمی پر عائد پابندی ختم کرے۔