190 ملین پائونڈ ریفرنس: عمران خان اور بشری بی بی کو سوالنامہ فراہم کر دیا گیا

  راولپنڈی(آئی این پی )  190 ملین پائونڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، اڈیالہ جیل میں 190 ملین پانڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 342 کا سوال نامہ فراہم کر دیا گیا۔ عمران خان اور بشری بی بی کو فراہم سوال نامے میں 190 ملین پانڈ ریفرنس سے متعلق 79 سوالات پوچھے گئے ہیں، سوال نامہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی موجودگی میں ان کے وکیل سلمان صفدر نے وصول کیا۔ ، عدالت نے 190 ملین پانڈ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔