امریکا سے 2 ہزار ٹن وزنی بموں کی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکا سے 2 ہزار ٹن وزنی بموں کی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی۔اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ رات کو پہنچنے والے جہاز سے 2,000 پانڈ وزنی بموں کی بڑی مقدار اشدود پورٹ پر اتاری گئی۔ بموں کو درجنوں ٹرکوں پر لوڈ کرکے اسرائیلی ایئر بیسز کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔دفاعی وزیر اسرائیل کٹز نے بموں کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھیپ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی جو دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اتحادی تعلقات کا ثبوت ہے۔