شمالی کوریا میں 5 ہزار ٹن وزنی تباہ کن جنگی جہاز لانچ کرنے کے دوران حادثہ

 پیانگ یانگ(آئی این پی )شمالی کوریا کے شمال مشرقی بندرگاہ شہر چونگ جن میں 5 ہزار ٹن وزنی تباہ کن جنگی جہاز لانچ کرنے کے دوران شدید حادثہ پیش آیا، جنہیں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ  نے ایک سنگین حادثہ اور ناقابلِ برداشت مجرمانہ عمل قرار دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کم جونگ خود اس تقریب میں موجود تھے۔