یوکرین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان سرنگوں کو گنجان آباد علاقوں میں استعمال نہیں کرے گا،ذمہ دار کابیان
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین کو انسانوں کے خلاف استعمال ہونے والی بارودی سرنگیں فراہم کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک ذمہ دار نے بتایا ہے کہ کہ یوکرین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان سرنگوں کو گنجان آباد علاقوں میں استعمال نہیں کرے گا۔دوسری جانب کریملین ہاس کے ترجمان دمتری بیسکوف نے کہا ہے کہ مغرب نے روس کو شکست دینے کیلئے یوکرین کو بطور آلہ استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔