واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم ڈنمارک میٹے فریڈرکسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ امریکہ کو بیچنے پر زور دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فون کال کے دوران امریکی صدر کا انداز جارحانہ تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک کے انکار پر سخت الفاظ استعمال کیے۔امریکی صدر نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران ٹارگیٹڈ ٹیرف سمیت مخصوص اقتصادی اقدامات کی دھمکیاں بھی دیں۔