امریکی صدر کا جنرل عاصم منیر کوفون ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کریں:ٹرمپ فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنمائوں سے ملاقاتیں

فیلڈ مارشل عاصم منیرکاوزیرداخلہ محسن نقوی کے ساتھ ایران پہنچنے پر استقبال‘مشرقِ وسطی میں جاری تنازع کے پرامن، پائیدار اور جامع حل کے لئے  جاری کوششوں کو آگے بڑھانے کے لئے ایرانی قیادت سے  ملاقاتیں کیں
 واشنگٹن‘تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کردی‘غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے  فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے بنیادی طور پر یہ درخواست کی گئی تھی کہ پاکستان اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لائے۔دریں اثنائن چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے   جہاں ان کا استقبال ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے کیا۔ پاکستانی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی عاصم منیر کے  ساتھ ہیں۔ فیلڈ مارشل نے ایران کے اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں‘۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے  دورہ  ایران کے دوران مشرقِ وسطی میں جاری تنازع کے پرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے سے متعلق اہم ایرانی رہنمائوں سے ملاقاتیں کی ہیں