گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کی جائیں:وزیر اعظم ڈنمارک

 قریبی اتحادی کے خلاف ایسی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں‘ گرین لینڈ اور اس کے عوام فروخت کیلئے نہیں
کوپن ہیگن (آئی این پی)ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکیاں بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی میڈیرپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا کہ امریکا کو گرین لینڈ یا ڈنمارک کی کسی ریاست کو ضم کرنے کاحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قریبی اتحادی کے خلاف ایسی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ گرین لینڈ اور اس کے عوام فروخت کے لئے نہیں۔