ٹرمپ گرین لینڈ پر حملہ کے بجائے خریدنے کا منصوبہ رکھتے ہیں،مارکوروبیو

واشنگٹن (آئی این پی )  امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ گرین لینڈ پر حملہ کرنے کے بجائے اسے خریدنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی وزیر خارجہ نے یہ بات   کانگریس کے دونوں ایوانوں کی مسلح سروسز اور خارجہ پالیسی کمیٹیوں کے اراکین کو دی گئی بریفنگ میں کہی۔