ٹانگیں کھینچنے والوں کوعوام مستردکرچکی،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قومی مفاد کی سیاست کی ہے
دہشتگردی،انتہاپسندی،لاقانونیت،فرقہ واریت،صوبائی تعصب اور لسانی گروہ بندی کیخلاف قوم کو متحدکیا
اسلام آباد(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدر ورکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبرنے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے ریاستی مفادات کی خاطر کڑے فیصلے کرکے اپنی سیاست دائوپر لگائی جس کا ادراک کرتے ہوئے قوم نے بھرپو راعتماد کا اظہار اور ملک کی بھاگ دوڑ پانچ سال کیلئے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کو سونپی،حکومت گرانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کی کوششیںکرنے والوں کو باشعور عوام نے مسترد کیا، عوام کی منتخب کردہ موجودہ حکومت کو پوری قوم کی پذیرائی حاصل ہے اور وہ اپنی 5سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔انہوں نے کہاکہ سیاست اور ریاست کو یکجا کرکے ہی ملکی عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنایاجاسکتاہے، ملک کو مضبوط مستحکم خوشحال اور ناقابل شکست بنانے کیلئے حکومت و عسکری قیادت اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس کاز کی خاطرکسی قربانی سے دریغ نہیں کرنے سمیت تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائے گی لیکن پوزیشن جماعتوں کو بھی چاہئیے کہ وہ بھی تنقید برائے تنقید کے بجائے مثبت تنقید کریںاور عوامی فلاح وبہبود کی خاطراپنی ذمہ داریوں کااحساس کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دیں۔مسلم لیگی رہنما فرح ناز اکبر نے مزید کہاکہ موجودہ حالات میں سیاست میں رواداری کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے