وزارت داخلہ نے شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیئے

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور بشری بی بی کی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔