حکومت کی اولین ترجیح بچوں کو تعلیمی نظام کا حصہ بنانا ہے، سیکرٹری کاتقریب سے خطاب
اسلام آباد (آن لائن) پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم فرح ناز اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جن کا مقابلہ صرف تعلیم، برداشت اور شعور کے فروغ سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ وہ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، جن کا مقابلہ صرف تعلیم، برداشت اور شعور کے فروغ سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان مختلف ثقافتوں اور کلچرز کا حامل ملک ہے، مگر ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور ہمیں اسی شناخت کے تحت آگے بڑھنا ہوگا