ملک اور اداروں کیخلاف ہتھیار اٹھانا بغاوت ہے افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اسحاق ڈار

 معیشت میں بہتری آ رہی ہے ‘ سفارتی محاذ پر بھی پیشرفت ہو رہی ہے، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر  مضبوط اسلام کا قلعہ بن کر نہ ابھرے
کھینچاتانی میں بہت وقت ضائع ہو چکا ہے، پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر کردارادا کرنا ہوگا: حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو 

لاہور(سپیشل رپورٹر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے  افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، کھینچا تانی میں بہت وقت ضائع ہو چکا ہے، پاکستان کو آگے لیکر جانے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر کردارادا کرنا ہوگا۔ حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  اللہ نے پاکستان کو بے مثال کامیابیاں عطا کیں، سب سے بڑی کامیابی پاکستان کو معرکہ حق میں عطا کی، اللہ نے پاکستان کو فضا، زمین اور سمندر کی جنگ میں کامیابی سے نوازا، پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کوعبرتناک شکست دی۔ ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور سفارتی محاذ پر بھی پیشرفت ہو رہی ہے، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اسلام کا قلعہ بن کر نہ ابھرے۔اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم اور نواز شریف کو صدر بنانے کی خبریں زیر گردش ہیں، جس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا  ڈس انفارمیشن اور افواہوں سے پرہیز کرنا چاہیے، محسن نقوی کے حوالے سے ایسی کوئی بات درست نہیں جبکہ نواز شریف کے حوالے سے بھی ایسی کوئی بات نہیں، جب تک کوئی چیز ثابت نہ ہو بات آگے نہیں پہنچانی چاہیے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔نائب وزیراعظم نے کہا  ملک اور اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھانا بغاوت ہے، پی ٹی آئی والوں پر قانونی مقدمات ہیں جن کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک کو اتحاد کے ساتھ آگے لے کر جانا چاہیے، کھینچا تانی میں بہت وقت ضائع ہوچکا ہے، پاکستان کو ا?گے لیکر جانے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر کردارادا کرنا ہوگا۔ دہشت گردی پر بات کرنے کیلئے کل وزارت خارجہ میں امریکی وفد ا?یا ہوا تھا، امریکا کو گزشتہ ایک سال سے ثبوت دے رہے ہیں مجید بریگیڈ بی ایل اے کا حصہ ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ میں مجید بریگیڈ بھی ملوث تھی، ہم نے امریکا کو مجید بریگیڈ کے بے شمار ثبوت دیئے، ہمارے فراہم کئے گئے ثبوتوں پرامریکا کو مجبوراً مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیموں میں شامل کرنا پڑا، ہم نے امریکا کے آفیشل اعلان کا انتظار کیا، پھر اپنی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر خبر دی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ سے بات ہوئی تو میں نے یہ بات اٹھائی تھی، امریکا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی تعریف کی، ساری چیزوں کے پیچھے ایک بیک گراؤنڈ ہوتا ہے۔