امام بارگاہ دھماکہ دہشتگردوں کی انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے:فرح ناز

دہشتگردمذموم مقاصد کیلئے عدم استحکام پھیلا کر عوام کی جانوں کے درپے ہیں: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری
 اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرو رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ وقومی ورثہ فرح ناز اکبرنے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امام بارگاہ  میں دھماکہ دہشتگردوں کی انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے،دہشتگرد ملک و ملت کے دشمن ہیں اور ایسی مذموم کارروائیوں کے ذریعے قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے‘انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کا کوئی دین او رمذہب نہیں ہوتا یہ مذموم مقاصد کے حصول کیلئے عدم استحکام پھیلا کر عوام کی جانوں کے درپے ہیں، دہشتگردی کے ناسور کوجڑ سے اکھاڑہی ہم حقیقی تبدیلی ،امن ،سکون کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرسکتے ہیں۔اس مشکل وقت میں ملک پاکستان کے استحکام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحدہوناپڑے گا