پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں وزیراعلی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ صوبائی صدارت کیلئے رائے مانگی گئی تومیں نے جنید اکبر کا نام تجویز کیا،پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تبدیلی اب جنید اکبر کی صوابدید ہے،الزامات درست ہو ں تو کرپٹ وزرا کو فارغ کریں گے۔