وزیراعلیٰ کی تبدیلی ،ایسی کوئی بات نہیں:سردار محمد عمر گورگیج

لاہور( خصوصی رپورٹ )پیپلزپارٹی بلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے کہا کہ ایسی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں سیاسی استحکام اور عوامی خدمت کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے، پارٹی کے کسی رہنما، کسی فورم یا کسی تنظیمی سطح پر وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے