علی امین کیخلاف عاطف خان،شکیل خان، جنید اکبر‘مشال یوسفزئی اور بااثر خاتون نے عمران خان کو شکایات لگائیں:ذرئع

  پشاور(آئی این پی )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپورکیخلاف ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات لگائیں، گروپ میں شامل افراد نے بانی پی ٹی آئی سے جیل اورمقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کے انبارلگائے۔ذرائع کا کہنا ہے  عاطف خان،شکیل خان، جنید اکبراور مشال یوسفزئی شکایت لگانے والوں میں شامل ہیں، شکایت پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی خاتون بھی وزیراعلی کیخلاف شکایت لگائیں۔ان کے علاوہ  قاضی انورایڈووکیٹ اور دیگر وکلا بھی شکایت لگانیوالوں میں شامل ہیں۔