عون چودھری سے معمول کی ملاقات ہوئی، سازش کرنے نہیں گیا تھا،عاطف خان

 شاہ فرمان تصویر شیئر کرنے کے بجائے مجھ سے پوچھ لیتے تو اچھا ہوتا، کبھی بانی پی ٹی آئی کو برا بھلا نہیں کہا 
  اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے عون چودھری سے ملاقات پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ۔تفصیل کے مطابق عاطف خان کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کلب روزانہ واک کے لیے جاتا ہوں، عون چودھری سے معمول کی ملاقات ہوئی، کوئی سازش کرنے نہیں گیا تھا، سازش اوپن جگہ پر نہیں کی جاتی، سازش کے لیے خفیہ جگہ کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔عاطف خان نے کئی اہم رہنمائوں کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا پول بھی کھول دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہ فرمان اگر تصویر شیئر کرنے کے بجائے مجھ سے پوچھ لیتے تو اچھا ہوتا، میں نے کبھی بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو برا بھلا نہیں کہا نہ کبھی کالز کرکے لوگوں کو جمع کیا۔