27 ستمبرکی کال کو بانی کے حکم پر ہی واپس لیا جاسکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا کوئی بھی فیصلہ حتمی ہوگا
پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا ملک میں علاج ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، 27 ستمبرکی کال کو عمران خان کے حکم پر ہی واپس لیا جاسکتاہے ۔ایک انٹرویو میں عاطف خان نے کہاکہ عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے اور حکومت کو سپریم کورٹ کے حکم پر من وعن عمل درآمد کرنا چاہیے، حکومت نے عدالتی حکم پرعمل نہ کیا تو یہ توہین عدالت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب بیمار تھے تو بانی پی ٹی آئی نے انہیں ملک سے باہر علاج کرانے دیا تھا، عمران خان کا ملک میں علاج ہوتو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔عاطف خان نے مزید کہا کہ 27 ستمبرکی کال کو عمران خان کے حکم پر ہی واپس لیا جاسکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا کوئی بھی فیصلہ حتمی ہوگا۔