اسلام آباد(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شب معراج النبی کے بابرکت موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ معراج النبی کا واقعہ امت مسلمہ کے لیے ایمان کی تازگی اور روحانی سکون کا سرچشمہ ہے۔ یہ مبارک رات ہمیں اللہ تعالیٰ کی عظمت، قدرت اور بے پایاں نعمتوں پر شکر ادا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ شب معراج کا واقعہ نہ صرف مسلمانوں کے ایمان کو تقویت دیتا ہے بلکہ اس میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور رسول اکرم کی عظمت کو بہترین انداز میں اجاگر کیا گیا ہے