لاہور(سپورٹس ڈیسک): پاکستان ویمنز کی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا فرنٹ سے ٹیم کو لیڈ کیا اللہ تعالیٰ نے ساتھ دیا اور ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا۔ کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کا کوئی بھی میچ ہو کوشش کریں گیں کہ جیتیں ، ریورس سوئنگ پر بہت کام کیا، باؤلنگ کوچ جنید خان نے بڑی مدد کی، ایسا نہیں ہے کہ صرف اسپینرز وکٹیں لیتے تھے،فاسٹ بولرز بھی وکٹیں لیتے تھے، پہلے ٹیم میں صرف ایک پیسر کھیلتا تھا، اب ٹیم میں 2 فاسٹ بولرز کھیلتے ہیں۔فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ میرا اپنا ماننا تھا کہ ٹیم میں 2 فاسٹ باؤلرز کی جگہ ہونی چاہئے، ڈیانہ بیگ نے بولنگ میں میرا بہت ساتھ دیا، ہیلی میتھیوز کی وکٹ کوالیفائنگ راؤنڈ میں یادگار وکٹ رہی ہے، ورلڈکپ میں وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں کردار اداکرنا چاہوں گی۔ہماری کوشش تھی کہ ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کریں اور اسی کیلئے محنت کی ، چاہتے تھے کہ پاکستان میں کوالیفائی راؤنڈ جیت کر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کریں، ہم چاہتے تھے کہ لوگوں کو بتا سکیں کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم بھی مضبوط ہے، میری خوش قسمتی تھی کہ دوبار اؤٹ ہوئی اور وہ نوبال تھی، ہمارے ذہن میں تھا کہ ٹیم کا ٹوٹل 200 تک پہنچا دیں