دھماکہ خیر مواد سڑک کنارے کھڑی کار میں نصب کیا گیا تھا، بس کے آتے ہی دھماکہ ہوگیا
خضدار(آئی این پی )خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس بم دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے\ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب تھا۔ ڈپٹی کمشنرخضدار نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ایم 8 قومی شاہراہ پر کھوڑی کے مقام پر نشانہ بنایا، ابتدائی تفتیش کے مطابق سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں آئی ای ڈی نصب تھی۔ بس کے گزرتے ہی دھماکہ ہوگیا‘دھماکے میں جاں بحق مسافر کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر خضدار منتقل کردیا گیا۔واقعے میں زخمی بس کنڈیکٹر کی حالت تشویشناک ہے