بونیر:گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق،7زخمی

بونیر (آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر کی تحصیل مندنڑ کیعلاقے زورو ڈھیرہ میں گاڑی کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 4 خواتین اور 12 سالہ بچہ شامل ہیں