خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق

 دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا،  قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی:پولیس حکام
خضدار(آئی این پی)بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔