قصور میں ٹریفک حادثہ‘5افراد جاں بحق‘7زخمی

 بگیانہ کے قریب ڈرائیور نے دیکھے بغیر اچانک ٹرالر موڑلیا‘پیچھے سے آنے والا رکشا ٹکرا گیا
رکشہ میں سوار پانچوں افراد نے موقع پر دم توڑ دیا‘ جاں بحق افراد میں تین بچے بھی شامل ہیں

قصور(تحصیل رپورٹر)قصور مین دیپال پور روڈ پر رکشہ اور ٹریکٹر  میں تصادم  تین بچوں سمیت پانچ افراد جں بحق سات افراد شدید زخمی واقعات کے مطابق محمد اکرم رکشہ ڈرائیور پتوکی  سے ڈھنگ شاہ کی طرف قبرستان بگیانہ میں ایک فیملی کو دعائے خیر کرانے کے لیے لا رہا تھا  بگیانہ کے قریب سید پور کی طرف سے آنے والے ٹریکٹر ٹرالہ جس پر ٹیوب ویل بورنگ کرنے والا سامان لوڈ تھا ٹرالے کے ڈرائیور نے بغیر کسی طرف دیکھے یو ٹرن لینے لگا کہ پیچھے سے انے والا چنگ چی رکشہ جس میں ایک درجن کے قریب افراد سوار تھے رکشہ تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر کے ساتھ جا ٹکرایا جس سے رکشہ کا فرنٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا رکشہ میں سوار 8سالہ میرا ب فاطمہ۔7سالہ عامر حمزہ۔12 سالہ شانزے اشرف سمیت پانچ افراد موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ رکشہ میں سوار علی احمد۔ اشرف۔ اکرم۔ گلناز۔ علی شان۔ فقیر محمدسمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئیاطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی گاڈی موقع پر پہنچی گئی زخمی اور جان بحق افراد کو لیکرتحصیل ہیڈ کوارٹر  چونیاں  فوری طبی امداد کے لئے لے گئی