حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کر دیا گیا
سوات(آئی این پی ) سوات ایکسپریس وے ٹنل 2 کے قریب کوچ اور ڈمپرمیں خوفناک تصادم کے نتیجے میں4افراد جاںبحق اور 7زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق سوات ایکسپریس وے ٹنل 2 کے قریب کوچ اور ڈمپرمیں خوفناک حادثہ پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ سوات ایکسپریس وے ٹنل 2 کے قریب یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔