ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں افغان حمایت یافتہ ڈرون حملے ناکام بنا دیے گئے

ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں افغان حمایت یافتہ ڈرون حملے ناکام بنا دیے گئے

ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں حالیہ دنوں میں افغان حمایت یافتہ عناصر کے چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملے کی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملے افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے کیے تھے، جنہوں نے چھوٹے ڈرونز استعمال کر کے ممکنہ نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم پاکستان کے جدید اینٹی ڈرون سسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تینوں مقامات پر ہونے والے یہ واقعات مکمل کنٹرول میں ہیں اور خوش قسمتی سے کسی بھی جانی نقصان یا املاک کو نقصان نہیں پہنچا۔یہ کارروائی پاکستان کی سرحدی و داخلی سکیورٹی میں اضافی حفاظتی اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی مثال بھی ہے، جس سے دشمن کی بلا اشتعال جارحیت کو ناکام بنانے کی صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔