نوشہرہ میں پشاور اسلام آباد موٹر وے پر ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے آئل فیکٹری کے منیجر سے 1 کروڑ 42 لاکھ روپے لوٹ لیے۔
پولیس کے مطابق واردات میں 4 مسلح ڈاکو ملوث تھے جنہوں نے اسلحے کے زور پر منیجر کو روک کر رقم چھین لی۔ واقعے کے بعد متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق منیجر پشاور سے رقم لے کر صوابی جا رہا تھا کہ موٹر وے پر ایک گاڑی میں سوار چار افراد نے اس کی گاڑی رکوا لی اور اسلحہ دکھا کر نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔