روس نے پاکستان اور افغانستان سے کہا ہے کہ وہ سرحد پار جاری جھڑپیں فوری طور پر بند کریں اور اپنے اختلافات کو سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کریں۔
روسی خبر رساں ایجنسی ریا نووستی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے بیان میں دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی لائیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر پاکستان اور افغانستان درخواست کریں تو روس ثالثی کا کردار ادا کرنے پر غور کرے گا۔روس نے مزید کہا کہ خطے میں امن اور استحکام سب کے مفاد میں ہے اور سرحدی جھڑپیں علاقائی سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔