پاک افغان مذاکرات پر خیبر پختونخوا کے عوام کا ردعمل: “افغان طالبان پر بھروسہ نہیں، پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے”

پاک افغان مذاکرات پر خیبر پختونخوا کے عوام کا ردعمل: “افغان طالبان پر بھروسہ نہیں، پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے”

پشاور: ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخوا کے عوام نے بھی پاک افغان مذاکرات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حکمرانی کرنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، موجودہ افغان حکومت بھارت کے اثر و رسوخ میں ہے۔عوام نے کہا کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ انہی کے دباؤ اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث مذاکرات ممکن ہو سکے۔خیبر پختونخوا کے شہریوں نے واضح کیا کہ بحیثیت پشتون، انہیں افغان طالبان پر کوئی اعتماد نہیں، کیونکہ وہ ہمیشہ یو ٹرن لینے کے موڈ میں رہتے ہیں۔عوام نے زور دیا کہ پاکستانی فوج ایک مضبوط اور بہادر ادارہ ہے، جس پر انہیں مکمل اعتماد ہے، اور وہ ہر میدان میں اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔