ایران جنگ میں ثالث نہیں لیکن ضرورت پڑنے پر مدد کیلئے تیار ہیں: روس

ایران جنگ میں ثالث نہیں لیکن ضرورت پڑنے پر مدد کیلئے تیار ہیں: روس

روسی ایوانِ صدر کریملن نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے میں روس ثالث کا کردار ادا نہیں کر رہا، تاہم ضرورت پڑنے پر مدد کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ امید ہے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا، کیونکہ یہی راستہ خطے اور عالمی معیشت کو منفی اثرات سے بچا سکتا ہے۔دوسری جانب ایران کے کارگو جہاز کو قبضے میں لیے جانے کے معاملے پر چین نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق جہاز کو زبردستی روکے جانے پر تحفظات ہیں اور موجودہ صورتحال ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔چین نے زور دیا ہے کہ امریکا  اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور جنگ بندی کے تقاضوں کو مدنظر رکھیں، جبکہ چین اس عمل میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔