پرنس رحیم آغا خان نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی

پرنس رحیم آغا خان نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی

آغا خان پنجم کے بیٹے، پرنس رحیم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو خط لکھا ہے اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھی اس معاملے میں اپنے کردار کو ادا کرنے کے لیے خط ارسال کیا۔پرنس رحیم آغا خان نے اپنے خطوط میں پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل پُرامن طریقے سے حل ہو سکیں تاکہ مزید جانی نقصان نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر امن کے لیے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور امن کی فضا قائم ہو۔ پرنس رحیم آغا خان نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وقت ہے کہ دونوں ممالک آپس میں بات چیت شروع کریں اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں۔