افغان طالبان رجیم کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر قبضہ کیا اور دشمن کی گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔ کارروائی کے دوران پاک فوج نے پیشہ ورانہ انداز اور دینی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے افغانستان کے جھنڈے کو احترام کے ساتھ اتارا اور پاکستانی جھنڈا فخر کے ساتھ پوسٹوں پر لہرا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ کی حالت میں بھی پاک فوج نے اپنے پیشہ ورانہ اصول اور دینی اقدار کو پس پشت نہیں ڈالا۔ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جذبہ ایمانی کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت جاری رکھے ہوئے ہے۔