پاک فوج کی فیصلہ کن کاروائی؛افغان طالبان نے سفید جھنڈا لہرا دیا

پاک فوج کی فیصلہ کن کاروائی؛افغان طالبان نے سفید جھنڈا لہرا دیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

 پاکستان کی مسلح افواج نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی متعدد اہم پوسٹوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، فیصلہ کن کارروائی کے بعد افغان طالبان فورسز کی جانب سے کئی مقامات پر سفید جھنڈا بھی لہرایا گیا ہے، جو کہ عموماً ہتھیار ڈالنے یا ہتھیار ڈالنے کے اشارہ سمجھا جاتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ، پاک فوج نے آرٹلری اور کوارڈ کاپٹر کے ذریعے افغان طالبان کی پوزیشنز کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔ اس دوران، پاک فوج نے افغان طالبان کی 27 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں، اور 9 پر قبضہ بھی حاصل کیا ہے۔ مؤثر جوابی کارروائی میں، پاک فوج نے 36 سے زائد ٹینک تباہ کر دیے ہیں اور طالبان کی آرٹلری گنز اور اے پی سیز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ، افغانستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں پاکستان نے آپریشن غضب للحق جاری رکھا ہے، جس میں اب تک 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ کارروائیاں علاقائی سلامتی اور سرحدی دفاع کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔