نوشکی سیکٹر: پاک فوج کی کارروائی، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

نوشکی سیکٹر: پاک فوج کی کارروائی، غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا

نوشکی سیکٹر میں پاک فوج نے افغان طالبان کی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے افغان حدود میں 3 کلومیٹر اندر واقع غزنالی پوسٹ تباہ کر دی اور وہاں پاکستانی پرچم لہرا دیا۔

افغان طالبان فوجی جوابی حملے میں غزنالی پوسٹ اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔12 سے 11 اکتوبر کی درمیانی رات سے اب تک سرحد پار طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں۔پاک فوج نے 21 افغان طالبان پوسٹیں عارضی طور پر قبضے میں لیں اور دہشتگردوں کے کئی تربیتی کیمپ ناکارہ بنائے۔انٹیلیجنس اطلاعات کے مطابق 200 سے زائد طالبان اور ان کے معاون دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور سرحدی دفاع اور امن و امان برقرار رکھنے میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔