بنگلادیشی کپتان نِگار سلطانہ نے پاکستانی پرچم کا احترام کرکے دل جیت لیے

بنگلادیشی کپتان نِگار سلطانہ نے پاکستانی پرچم کا احترام کرکے دل جیت لیے

میدان میں مقابلہ، دلوں میں محبت، بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ کی جانب سے پاکستانی پرچم کے احترام کا خوبصورت منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میں جاری ایشین گیمز کے دوران نِگار سلطانہ نے زمین پر گرتے پاکستانی پرچم کو اٹھا کر سنبھال لیا اور کھیل کے میدان میں باہمی احترام اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال قائم کردی۔صحافی کے سوال پر نِگار سلطانہ نے کہا کہ پرچم کا احترام ضروری ہے، پاکستان اور بنگلادیش کے پرچم میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہمارے لیے برابر ہیں۔بنگلادیشی کپتان کے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جہاں صارفین کی جانب سے ان کے رویے کو کھیل کے میدان میں رواداری، احترام اور مثبت جذبے کی مثال قرار دیا جارہا ہے۔