چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان جہاں بھی ممکن ہو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ امن قائم رکھے گا، لیکن ان کی طرف سے پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے اور ہر دشمن کو انجام تک پہنچائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف افغان اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے یقین دلایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کی دعاؤں کے ساتھ ملک کا دفاع کر رہی ہیں اور ان کی حمایت ہر قدم پر موجود ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ افواج کی کامیاب کارروائیوں کے لیے دعا کریں۔
واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت جوابی حملوں میں اب تک 133 افغان طالبان کے اہلکار ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ پاکستانی فورسز نے 27 افغان پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں جبکہ 7 پوسٹوں پر قبضہ بھی حاصل کیا گیا ہے۔ مؤثر جوابی کارروائی میں 50 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔