لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویڑن ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عزم ہے، ماہ مبارک میں غذائی دہشتگردی کا ایک اور ٹھکانہ بند کردیا،1200 کلو ناقص مصالحہ جات تلف کرکے 500 کلو خالی کارٹن، 10 پیکنگ ریلیز اور 1مشین ضبط کرکے مقدمہ درج کرادیا گیا۔ترجمان کے مطابق لکشمی چوک میں بھی 11سحری پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی اور4کو 1لاکھ 70ہزار کے جرمانے عائد کردیئے نسبت روڈ کے رہائشی علاقے میں گھر میں چھپ کر ناقص مصالحوں کو معروف برانڈز کی جعلی پیکنگ لگائی جارہی تھی، مصالحہ جات کے موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہوئے اور معیار ناقص پایا گیا۔ترجمان کے مطابق ملازمین کے میڈیکل نامکمل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور لازم دستاویزات بھی عدم موجود پائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہنا ہے کہ ملاوٹی مصالحہ جات کو لاہور کے مضافات گلی محلوں میں فروخت کیا جانا تھا، زیادہ منافع کی لالچ میں عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں، شہری کھلے مصالحے ہرگز مت خریدیں اورغذائیت سے بھرپور خوراک کا چناو? یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ بنیادی اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں،ان کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔