بھارتی مصالحہ جات اور ادویات عالمی صحت کے لئے خطرہ قرار

بھارتی کمپنیوں ایوریسٹ اور ایم ڈی ایچ کی مصنوعات پر ہانگ کانگ، سنگاپور اور دیگر ممالک میں پابندیاں 
نئی دہلی (آن لائن) دنیا بھر میں بھارتی برآمدات پر سنگین تحفظات سامنے آ ئے ہیں، جہاں بھارت کی معروف مصالحہ ساز کمپنیوں اور فارماسوٹیکل اداروں کی مصنوعات کو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے متعدد ممالک میں پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔بھارتی صحافی پالکی شرما کے مطابق، مصالحہ جات بنانے والی مشہور بھارتی کمپنیاں ایوریسٹ اور ایم ڈی ایچ کی مصنوعات پر ہانگ کانگ، سنگاپور اور دیگر ممالک میں پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ ان مصنوعات میں کینسر پیدا کرنے والا کیمیکل "ایتھیلین آکسائیڈ" پایا گیا ہے، جس پر یورپی یونین فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے فوری ردعمل دیا۔پالکی شرما نے مزید انکشاف کیا کہ گزشتہ چار سال میں یورپی یونین نے بھارت کی 500 سے زائد خوراکی مصنوعات کو مضر صحت قرار دے کر مسترد کیا