3کو نوٹس ،کھلی نالیاں، بدبودار ماحول، ٹوٹے زنگ آلود فریزر موجود
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ہسپتالوں کی کینٹینز اور اطراف میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سٹی میں آپریشن کے دوران 11فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،8کو 1لاکھ 47ہزار کے جرمانے عائد اور 3کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ کچن ایریا میں کاکروچ، چھپکلیوں، مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی ،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، کھلی نالیاں، بدبودار ماحول، ٹوٹے زنگ آلود فریزر موجود پائے گئے۔ ملازمین کے گندے بڑھے ناخن، میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس موجود نہ تھے۔ عاصم جاوید نے کہا کہ فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ایکسپائر اشیا فروخت کے لیے ریکس پر موجود نہ ہوں،ہسپتالوں، یونیورسٹیز اور کالجز کینٹین کی سرپرائز چیکنگ کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سپیشل ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ ہسپتال کینٹین اور کیفے میں ناقص انتظامات انتہائی افسوسناک بات ہے۔ ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔