چیف بلدیہ آفیسر اور سب انجینئر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ظفروال ،چک امرو (خصوصی رپورٹ)ظفر وال میں اینٹی کرپشن کی کارروائی،میونسپل کمیٹی کے چیف بلدیہ آفیسر اور سب انجینئر کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل آفیسر رانا مبشر نے مجسٹریٹ کے ہمراہ بلدیہ دفتر میں چھاپہ مارا اور چیف بلدیہ آفیسر صلاح الدین ملہی کو 40 ہزار روپے جبکہ سب انجینئر نواز کو بھی 40 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔دونوں ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں مزید قانونی کارروائی کیلئے نارووال منتقل کر دیا گیا۔