اینٹی کرپشن نے برتھ سرٹیفکیٹ کے عوض رشوت لینے والا انیس کو دھر لیا
پاکپتن (خصوصی رپورٹ) اینٹی کرپشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری یونین کونسل کو برتھ سرٹیفکیٹ کے لیے 12 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کاشف ہاشمی نے مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گا ئوں 163-ای بی سے سیکرٹری یونین کونسل انیس کو رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 12 ہزار روپے نقدی بر آمد کرلی گئی، جو اس نے برتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے عوض بطور رشوت وصول کیے تھے۔اینٹی کرپشن پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرکے جعفر نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق سرکاری فرائض میں بدعنوانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔