پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع، مہنگائی کے نئے جھٹکے کا خدشہ

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع، مہنگائی کے نئے جھٹکے کا خدشہ

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے تحت فی لیٹر قیمت میں تقریباً 100 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کے نئے جھٹکے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام تک منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مزید اطلاعات کے مطابق درآمدی لاگت کے مقابلے میں پیٹرول کی موجودہ قیمت میں لگ بھگ 100 روپے جبکہ ڈیزل میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق موجود ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ چند روز میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر سکتی ہے، جس سے عوام پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔